سابق کپتان یونس خان کولکتہ میں بھارت کیخلاف میچ میں سنچری بنانے کے خواہشمند

بدھ 2 جنوری 2013 16:44

کولکتہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کولکتہ میں بھارت کیخلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ایک روز ہ میچ میں سنچری بنانے کے خواہشمند، سابق کپتان نے کہاکہ اگر وہ اس میچ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کی ایڈن گارڈنز کرکٹ گراؤنڈ پر تیسری سنچری ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پریکٹس سیشن میں شرکت کے بعد پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یونس خان نے کہاکہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ ایڈن گارڈنز میں بھارت کے خلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری بنا سکوں اور اگر اس مقصد میں مجھے کامیابی ملی تو یہ میری اس گراؤنڈ پر تیسری سنچری ہوگی۔

یونس خان اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز میں اس گراؤنڈ پر سنچریز بنا چکے ہیں۔ فاسٹ باؤلر جنید خان کے بارے میں سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جنید خان نے پہلے ایک روزہ میچ میں بہترین باؤلنگ کی اور امید ہے کہ وہ سیریز کے باقی دو میچوں میں بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور اگر وہ اسی طرح قومی ٹیم کیلئے پرفارم کرتار ہاتو وہ دوسرا وسیم اکرم ثابت ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :