پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کولکتہ کے پارک سٹریٹ مال میں شاپنگ، مداح امڈ آئے

بدھ 2 جنوری 2013 16:43

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ بھارت کے دوران تفریح کی غرض سے کولکتہ کے پارک سٹریٹ مال میں شاپنگ کی پے درپے میچوں کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی دو دن آرام کی غرض سے کولکتہ پارک سٹریٹ مال میں جا پہنچے ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کی موجودگی کے پیش نظر بھارتی عوام کارش مال میں امڈ آیا جس کی بنا پر پولیس نے سیکیورٹی کادائرہ سخت کرتے ہوئے مال میں عام عوام کا داخلہ بند کردیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں اظہر علی،محمد حفیظ ،مصباح الحق ،سعید اجمل ،باؤلنگ کوچ محمد اکرم شامل تھے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ساڑھیوں کی خریداری کی۔ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے سخت حصار میں ہوٹل واپس لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :