منہاج القران کے لانگ مارچ کو فری ہینڈ دیا جائے ،نواز شریف

بدھ 2 جنوری 2013 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ منہاج القران کے لانگ مارچ کے شرکاء اگر قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو ان کو مکمل فری ہینڈ دیا جائے ۔ ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن کا تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں اہم اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے اور قانون ہاتھ میں نہ لینے کی صورت میں شرکاء کو فری ہینڈ دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا پہیہ پٹری سے اتر نے نہیں دیں گےاور عوام کو امپورٹرڈ سیاستدانوں کی ضرورت نہیں ہے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان قوم سیاسی شعدہ بازوں سے تنگ آ چکی ہے ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،اسحاق ڈار ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،پرویز رشید ،مریم نواز شریف ،حمزہ شہباز شریف اور دیگر رہنماء شریک ہیں ۔