لانگ مارچ سے پہلے نگراں حکومت کا قیام عوام مسترد کردینگے، طاہر القادری

بدھ 2 جنوری 2013 14:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) تحریک منہا ج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے نگراں حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا تو عوام اسے مسترد کردیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادر ی نے کہاکہ ہم کسی قسم کی قانون سازی نہیں چاہتے بلکہ آئین پر عملدرآمد چاہتے ہیں، بعض سیاستدان الیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات کرنے کی تجویز دے رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں، اگر اس کے پاس انتخابی دھاندلی کا کیس جائے تو وہ اسے سماعت کے بعد عدالت بھیج دیتے ہیں جس میں 5 سال گزر جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ با اختیار نگراں حکومت کی تشکیل کیلئے صدر زرداری اور وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ طاہر القادری نے گزشتہ روز کراچی میں جلسے کے بعد دھماکے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا و فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :