جس انقلاب میں چوہدری برادران شامل ہوں وہ انقلاب کیا انقلاب ہوگا، بلوچوں کے ووٹ ووٹرلسٹوں میں موجود ہی نہیں، انتخابات کا بروقت ہونا ملکی مسائل کاواحد حل ہے ، طاہر القادری کیلئے بگٹی ہاوٴس کے دروانے کھلے ہیں جب چاہیں آجائیں، عام انتخابات کسی اسلامی قوت کی زیر نگرانی ہونے چاہئیں، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب طلال اکبر بگٹی کا انٹرویو

بدھ 2 جنوری 2013 14:22

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ جس انقلاب میں چوہدری برادران شامل ہوں وہ انقلاب کیا انقلاب ہوگا، بلوچوں کے ووٹ ووٹرلسٹوں میں موجود ہی نہیں ،انتخابات کا بروقت ہونا ملکی مسائل کاواحد حل ہے ، طاہر القادری کے لئے بگٹی ہاوٴس کے دروانے کھلے ہیں جب چاہیں آجائیں، عام انتخابات کسی اسلامی قوت کی زیر نگرانی ہونے چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کویہاں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ زورآور قوتیں کسی ٹھیک آدمی کو آگے نہیں لانا چاہتیں جس انقلاب میں چوہدری بردران شامل ہوں وہ انقلاب کیا انقلاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی اسلامی قوت کے زیرنگرانی انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے ۔طاہرالقادری کیلئے بگٹی ہاؤس کے دروانے کھلے ہیں جب چاہیں آجائیں۔ طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحدحل انتخابات کامقررہ وقت پر انعقاد ہے ۔انہوں نے اس خطرے سے بھی آگاہ کیا کہ بگٹی ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔