وائس چانسلرز تقرری کیس ‘سپریم کورٹ رجسٹری لاہور نے پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی

بدھ 2 جنوری 2013 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء ) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور نے وائس چانسلرز تقرری کیس میں پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی ۔بدھ کوسپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس سرمدجلاعثمانی پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو پروفیسر نصیر احمد کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ 14مارچ2012کو سپریم کورٹ نے حکم دیاتھا کہ پنجاب حکومت یونیورسٹی ہیلتھ آف سائنسزاور کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کرے لیکن ابھی تک عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایاکہ جلد ہی دونوں یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی مستقل تقرری کردی جائے گئی۔ فاضل بینچ نے پنجاب حکومت کا موقف سنے کے بعد توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔