طاہر القادری اور الطاف حسین گٹھ جوڑ سے پیپلز پارٹی پریشان‘ رحمن ملک صدر زرداری کا پیغام لے کرلندن روانہ، ایک بار پھر ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی‘ حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے‘ کسی ایسے اقدام کا ساتھ نہ دیں جس سے ملک میں جاری جمہوری عمل کو نقصان پہنچے‘ صدر کا الطاف حسین کے نام پیغام، دو بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کے طاہر القادری سے رابطوں نے پیپلز پارٹی کی نیندیں حرام کردیں‘ دونوں حلیفوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے‘ حلیفوں کے اپنی حمایت واپس لینے سے ملکی منظر نامہ کسی وقت تبدیل ہوسکتا ہے
بدھ 2 جنوری 2013 14:22
(جاری ہے)
ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات سے قبل صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے‘ الیکشن کمیشن کی طرف سے کراچی میں ووٹر لسٹوں کی درستگی اور نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کی وجہ سے سخت ناراض ہے اور وہ اسے اپنے خلاف نہ صرف سازش قرار دے رہی ہے بلکہ اسے گمان ہے کہ درپردہ ان اقدامات کو پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔
(ق) لیگ پنجاب میں منظور وٹو کو پیپلز پارٹی کا صوبائی صدر بنانے اور مخدوم احمد محمود کو گورنر بنانے سے ناراض ہے ۔ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کی طرف سے چوہدری برادران کیخلاف دیئے گئے بیان کے بعد (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں اختلافات کی خلیج مزید گہری ہوگئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کو سبق سکھانے کیلئے یہ دونوں بڑی حلیف جماعتیں اسے دی گئی اپنی حمایت بھی کسی وقت واپس لے سکتی ہیں اور ایسی صورتحال میں ملک کا پورا منظر نامہ ہی تبدیل ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی طرف سے گزشتہ روز اپنے خطاب میں انتہائی سخت زبان استعمال کرنے کے بعد صدر زرداری نے ہنگامی طور پر رحمن ملک کو لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ رحمن ملک نے لندن روانگی سے قبل بدھ کو یہاں بلاول ہاؤس میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے دوران 14 جنوری کے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ اور اس دوران ممکنہ احتجاج کے پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی طرف سے رحمن ملک کے ذریعے الطاف حسین کو بھجوائے گئے پیغام میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور صدر نے الطاف حسین سے کہا ہے کہ وہ حکومت کی حمایت جاری رکھیں اور کسی ایسے اقدام کا ساتھ نہ دیں جس سے ملک میں جاری جمہوری عمل کو نقصان پہنچے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں اور ایم کیو ایم کی پاکستان میں موجود قیادت سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی بالخصوص سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے نہ صرف انہیں دھوکہ دیا ہے بلکہ ہر بار ان کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.