قیصر محمود نے باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں مسٹر راولپنڈی کا اعزاز حاصل کر لیا

بدھ 2 جنوری 2013 13:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) راولپنڈی زون باڈی بلڈنگ ایسوسی کے زیر اہتمام ہونے والے مسٹر راولپنڈی، مسٹر جونیئر راولپنڈی، مسٹر زون ،جونیئر مسٹر زون اور مسٹر اسلام آباد کے مقابلوں میں باڈی پارلر جم کے قیصر محمود نے مسٹر راولپنڈی کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ مسٹر جونیئر راولپنڈی کا اعزاز کنگ سٹون جم کے ثناء اللہ نے حاصل کی ۔

مسٹر زون راولپنڈی کا اعزاز\" امین جم \" کے حسن جنجوعہ نے جیتا جبکہ مسٹر جونیئر زون جہانگیر تبسم قرار پائے ۔

(جاری ہے)

اسی طر ح مسٹر اسلام آباد کا اعزاز سہیل نے حاصل کیا ۔ رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ نے تقریب کی صدارت کے فرائض سرانجام دیئے ۔ اس مقابلوں میں راولپنڈی زون اور اسلام آباد کے 25 جمزکے 70 سے زائد نوجوان باڈی بلڈرز نے حصہ لیا ۔ اس تقریب میں راولپنڈی زون باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ اشعر ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نبیل احمد ،سابق مسٹر ایشیا محمد حلیم بٹ، انفارمیشن سیکرٹری محمد سہیل ڈار ، باڈی بلڈرز اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔