نئی دہلی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا فعل بھارت کیلئے شرمناک ہے،گوتم گھمبیر

بدھ 2 جنوری 2013 13:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین گوتم گھمبیر نے حال ہی میں نئی دہلی میں لڑکی سے ہونے والے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر انتہائی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات ہمارے لیے باعث شرم ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکانٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اجمتاعی زیادتی جیسے سنگین جرائم کے خاتمے کیلیے جدوجہد جاری رکھی جائے۔

(جاری ہے)

گوتم گھمبیر کا کہناتھا کہ واقعہ کے خلاف متاثرہ لڑکی کی یاد میں روشن کی جانے والی شمعوں کی روشنی اب مزید پھیلتی جارہی ہے،متاثرہ لڑکی کی روح کو توشانتی مل گئی لیکن ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھ سکتے جب تک اس طرح کے سنگین جرائم کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔گوتم گھمبیر نے کہا کہ واقعے کے بعد نئی دہلی کیلیے امریکا اور برطانیہ کی جانب سے سفری تجاویز پر حیرت زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہناتھا کہ پہلے ون ڈے میں شکست کے باوجود عوام کو بھارتی ٹیم پر اعتماد ہے اور ٹیم کا مورال بلند ہے۔

متعلقہ عنوان :