سچن ٹنڈولکر رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں ممبئی کی نمائندگی کرینگے

بدھ 2 جنوری 2013 13:57

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد6جنوری سے رانجی ٹرافی میں بروڈا کیخلاف کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جائنٹ سیکرٹری نیتن دلال نے کہاکہ سچن ٹنڈولکر نے میچ کھیلنے کی یقین دہانی کر ادی ہے حتمی ٹیم کا اعلان ( کل)بروز جمعہ کیا جائے گا۔ ممبئی کی ٹیم39بار رانجی ٹرافی میں چیمپئن کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ رانجی ٹرافی کاپہلا سیمی فائنل16سے20جبکہ دوسرا26جنوری سے 30جنوری تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :