علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اے ٹی ٹی سی سی ٹی اور پی ٹی سی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 2 جنوری 2013 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) \"علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2012ء میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی سی ٹی اور پی ٹی سی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے \"- یہ بات اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات محمد بشیر چوہدری نے بتائی ہے- انھوں نے کہا کہ رزلٹ کارڈز ملک بھر میں موجود تمام اُمیدواروں کو ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کسی طالبعلم کو10 -جنوری 2013ء تک رزلٹ کارڈ نہ ملے تو اُنہیں چاہیے کہ اِسلام آباد میں موجود یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرٹینڈنٹ(ٹیچرایجوکیشن) سے ذاتی طور پر یا اُن کے فون نمبر 9057323(051) کے ذریعے رجوع کریں یااپنے قریب ترین شہر میں موجود اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس سے رزلٹ حاصل کریں۔طلبہ کی سہولت کے لیے رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ (www.aiou.edu.pk) پر بھی فراہم کر دےئے گئے ہیں۔اُمید وار اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :