اسلام آباد اورراولپنڈی میں شدید دھند، دس سالہ ریکارڈ توڑدیا ،حد نظر سفر، ایئر پورٹ بند، موٹر وے 5 گھنٹے بند رہنے کے بعد صبح سوا 7 بجے کھول دی گئی

بدھ 2 جنوری 2013 13:25

اسلام آباد/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء ) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ کوبند کیا گیا جبکہ موٹر وے 5 گھنٹے بند رہنے کے بعد صبح سوا 7 بجے کھول دی گئی ۔بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق دھند نے دس سالہ ریکارڈ توڑدیا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے مضافات میں شدید دھند چھائی رہی اور حد نظر سفر ہو گئی۔

(جاری ہے)

سول ایویشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق گزشتہ رات سے راولپنڈی اسلام آباد میں شدید دھند ہونے کے باعث ایئر پورٹ کو رات 10 بجے سے تمام ایئر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا ، جس کے باعث بیرون ممالک سے آنے والی 11 پروازوں کو لاہور ایئر پورٹ منتقل کیا گیا اور اندرون ملک سے آنے والی 5 فلائٹ کو منسوخ کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح بیرون ممالک جانے والی 4 پروازیں اور اندرون ملک جانے والی تمام پروازیں ابھی تک تاخیر کا شکار ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جیسے ہی دھند کم ہو گی ایئر پورٹ کو ایئر ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ دوسری طرف موٹر وے پولیس کے ترجمان محمد شعیب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور موٹر وے پر دھند کے باعث اسے رات سوا 2 بجے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھاجسے صبح سوا 7 بجے کھول دیا گیا، ڈرائیونگ محتاط انداز میں کی جائے۔

متعلقہ عنوان :