گلگت میں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے پیش نظر موٹر سائیکل چلانے پر3 روزہ پابندی شروع

بدھ 2 جنوری 2013 13:25

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء ) گلگت میں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے پیش نظر بدھ سے جمعہ تک تین روزکیلئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

گلگت میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی طرف سے جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے ساتھ ساتھ امن و امان پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت ارقم طارق کے مطابق پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی۔اس سے پہلے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد بار موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :