رینٹل پاور کیس،جن کیخلاف کارروائی کیلئے کہا انہیں وزیر اعظم بنا دیا گیا،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

بدھ 2 جنوری 2013 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ جن کے خلاف کارروائی کےلیے کہا گیا وہ وزیراعظم بن رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں رینٹل پاورعمل درآمد کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں بھی ہمارے فیصلے پرعمل نہیں ہورہا، کتنے وزیروں کے خلاف فائنڈنگز آئیں مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا۔مانا کہ یہ بااثرلوگ ہیں لیکن نظام کوچلنے دیں۔حال یہ ہے کہ چیئرمین نیب کوبھی عدم عمل درآمد کیلئے توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑتا ہے، نیپرا کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث مقدمے کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔