سندھ میں خسرہ کی وبا نے آج مزید 7 بچوں کو نگل لیا

بدھ 2 جنوری 2013 12:56

کندھکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) سندھ میں خسرہ کی وبا نے آج مزیدسات بچوں کو نگل لیا، ہلاک ہونے والے بچوںکی تعداد دو سو چالیس تک جا پہنچی۔ ہنگامی طور پر شروع کی جانے والی ویکسی نیشن مہم بھی بچوں کو موت سے نہ بچا سکی۔ کندھکوٹ میں مزید تین بچوں کی ہلاکت کے بعد اب تک ایک سوآٹھ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔شکارپور کے علاقے لکھی غلام شاہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

لاڑکانہ میں اب تک آٹھ جبکہ نواب شاہ میں دو بچے زندگی ہار چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر کے علاقے صالح پٹ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہونے کے بعد ضلع سکھر میں اموات کی تعداد بڑھ کرتریسٹھ ہوگئی ہے۔گھوٹکی میں بارہ، ٹھل میں چار ، جبکہ خیر پور میں پینتیس بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔اندرون سندھ گدو، کشمور، تنگوانی سمیت اسی سے زائد گاؤں خسرہ کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق دو لاکھ ستتر ہزار رجسٹرڈ بچوں کو خسرہ ویکسین دی جائے گی، ادھر گھوٹکی میں ویکسینیشن کا عمل مکمل طور پر شروع نہیں ہوسکا جبکہ مختلف نواحی علاقوں میں ویکسین تاحال نہیں پہنچ سکی ۔

متعلقہ عنوان :