آئی بی فنڈز کیس: ڈی جی آئی بی کو دوبارہ مفصل جواب جمع کرانیکی ہدایت

بدھ 2 جنوری 2013 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) سپریم کورٹ نے آئی بی فنڈز سے متعلق کیس میں ڈی جی آئی بی کو دوبارہ مفصل جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکریٹری فنانس سے بھی رقم جاری کرنے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ میں آئی بی فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں وفد نے کی۔ جس میں عدالت نے ڈی جی آئی بی کو دوبارہ مفصل جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے سیکریٹری فنانس سے بھی رقم جارنے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی بی طارق لودھی خفیہ فنڈز سے رقم نکلنے کا اعتراف کرچکے ہیں، ضرورت پڑی تو طارق لودھی کو بھی نوٹس جاری کرکے بلائیں گے۔ جسٹس افتخار چوہدری نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی بی اختر گورچانی کا جواب تسلی بشخص نہیں، دوبارہ جمع کرائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :