راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، فیصل آباد ریجن کے سی این جی اسٹیشنز آج بند

بدھ 2 جنوری 2013 12:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر چوہدری مسعود احمد کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے ، آج راولپنڈی، اسلام آباد ،جہلم اور فیصل آباد ریجن کے سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری بیان میں سینئرجی ایم سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا کہ گیس کابحران جاری ہے ، سردی کی شدت سے طلب بھی بڑھ گئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ راولپنڈی، اسلام آباد ،جہلم اور فیصل آباد ریجن کے سی این جی مالکان کو نوٹس بھجوا دیا ہے کہ وہ بدھ کے روز بھی اسٹیشن بند رکھیں۔ چوہدری مسعود احمد کا کہنا تھا کہ لاہور ریجن میں جمعرات کو سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔