طاہر القادری کا لانگ مارچ، ن لیگ کا اہم اجلاس آج طلب

بدھ 2 جنوری 2013 12:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال اور طاہر القادری کے لانگ مارچ کے اعلان کے حوالے سے غور کے لیے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار، احسن اقبال ، ظفر اقبال جھگڑا اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔