جمہوری نظام کے ذریعے تمام مسائل سے نمٹ لیں گے،وزیر اعظم

منگل 1 جنوری 2013 23:17

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء)وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ جمہوری نظام ہمارا ورثہ ہے جس کے ذریعے تمام مسائل سے نمٹ لیں گے، پاکستان نے قدرتی آفات اورانسان کی اپنی پیدا کردہ مشکلات کا مقابلہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ بہادری سے کیاہے ، ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ قوم نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کے خلاف یک زبان ہوکر آواز بلند کی ،پاکستان کی بنیاد صوفی ازم ہے اور بہترین ماضی بھی ، دنیا میں اپنی موثر روایات اور ثقافت کے ذریعے پاکستان کا امیج بہتر بناسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل اپنے ماضی کی امین اور روشن مستقبل کی نوید ہے اور یہ اپنے حالات کو بہتر بنانے کا گر جانتی ہے۔ثقافتی میلے میں معروف پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی اور دیگر فنکاروں نے صوبوں کی ثقافت کو آواز اور روایتی رقص کے ذریعے اجاگر کیاجس پر حاضرین نے خوب دل کھول کرداد دی۔