صدر زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ملاقات

منگل 1 جنوری 2013 23:13

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء) صدر آصف علی زرداری کے طلب کرنے پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کراچی میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، لانگ مارچ ، عام انتخابات کے انعقاد سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری حلقے اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں جس میں مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر بھی بات ہوئی۔ صدر زرداری نے اس موقع پر پارٹی کے اہم رہنماوٴں کو بھی طلب کیا تھا۔