دھابے جی ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین نائٹ کوچ کو تباہ کرنیکا منصوبہ ناکام،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈھائی کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا

منگل 1 جنوری 2013 22:49

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) دھابے جی ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین نائٹ کوچ کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے اڑھائی کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دھابے جی ریلوے اسٹیشن کے گیٹ مین نے پٹری چیک کرنے کے دوران ٹریک پر ڈاؤن لائن پر ایک مشتبہ بکس دیکھا جس پر اس نے فوری عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس باکس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعدازاں بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو اطلاع دی گئی جو کراچی سے ٹھٹھہ پہنچا اور بکس میں موجود اڑھائی کلو وزنی دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا جس سے شرپسندوں کا ٹرین کو تباہ کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق اگر اس وقت ٹرین آجاتی تو اس بم کے پھٹنے سے بہت بڑا دھماکہ ہوسکتا ہے جس سے بڑے پیمانے انسانی جانوں کے ضیاع سمیت بڑے نقصان کا خدشہ تھا۔ذرائع کے مطابق جس ٹریک پر بم رکھا گیا تھا اس پر کچھ دیر میں لاہور سے کراچی آنے والی نائٹ کوچ نے گزرنا تھا تاہم بروقت اطلاع پر یہ ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :