اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں 11.62 سے 12.80 روپے فی کلو گرام ضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 1 جنوری 2013 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے سی این جی کی قیمتوں میں 11.62 روپے سے 12.80 روپے فی کلو گرام ضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو اوگراکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں سی این جی فی کلو 11 روپے 62 پیسے اضافے کے بعد 44 روپے 44 پیسے فی کلو اور ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت 12 روپے 80 پیسے فی کلو اضافے کے بعد 65 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے ۔اوگراحکام کے مطابق سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔