صدر آصف زرداری نے کراچی میں مزید ایک ہفتہ قیام بڑھا دیا

منگل 1 جنوری 2013 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں مزید ایک ہفتہ قیام بڑھا دیا ہے ۔ایوان صدر نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر کی تمام مصروفیات کا شیڈول مرتب کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ ماہ ترکی کے دورے سے واپسی پر کراچی گئے تھے اور 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات سمیت دیگر امور کیلئے صدر نے کراچی میں ہی قیام کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت مزید ایک ہفتہ کراچی میں قیام کریں گے اور ان کی تمام مصروفیات کا شیڈول بھی کراچی کا مرتب کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :