بلوچستان کے علاقوں بسیمہ اور مچھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر سمیت 3 افراد جاں بحق

منگل 1 جنوری 2013 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) بلوچستان کے علاقے بسیمہ اور مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بسیمہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرقلعہ عبداللہ سیف الدین کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے وہ اپنے ڈرائیور عزیز احمد سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ، انتظامیہ نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

جبکہ مچھ میں ڈسٹرکٹ جیل کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ جیل مچھ کے جنریٹر آپریٹر محمد علی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ انتظامیہ نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :