صوابی،چھوٹا لاہور کے نامعلوم دہشت گردوں کی غیر سرکاری تنظیم کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے 6خواتین سمیت 7کارکن جاں بحق ، فائرنگ سے شدید زخمی ڈرائیور تشویشناک حالت میں پشاو رمنتقل ،واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، سکیورٹی فورسز کا پورے علاقے میں سرچ آپریشن

منگل 1 جنوری 2013 20:51

تور ڈھیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) چھوٹا لاہور کے قریب شیخ ڈھیری میں نامعلوم دہشت گردوں نے غیر سرکاری تنظیم کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار چھ کارکن خواتین او رایک ڈاکٹر کو ہلاک کر دیا ، فائرنگ سے شدید زخمی ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں پشاو رمنتقل کردیا گیا ۔واقعہ کی تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم ایس ڈبلیو ڈبلیو ایس صوابی ویمن ویلفیئر سوسائٹی صوابی کی 6ورکرز خواتین ڈاکٹر امجد کی قیادت میں چھوٹا لاہور کے نواحی علاقے شیخ ڈھیری میں ایک دستکاری سنٹر کوجارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے موجود مسلح دہشتگردوں نے چاروں اطراف سے موٹر وے انبارانٹر چینج کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑ میں موجود غیر سرکاری تنظیم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر امجد ولدقیمت گل سکنہ یار حسین سمیت 6 خواتین ڈاکٹر نائلہ سکنہ فضل آباد زیدہ ، مس راحیلہ سکندر مانکی ، مس شہرت سکنہ مرغر ، مس لبنیٰ سکنہ لاہور ، مس حمیت جلسئی اورمس جمیلہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور عبدالماجد سکنہ شیخ ڈھیرہ شدیدزخمی ہوئے گاڑی میں موجود ایک بچہ بال بال بچ گیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہواقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور پولیس و دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشوں کوقبضے میں لے کر شدید زخمی کوپشاوربھیج دیا جبکہ فائرنگ کرنیوالے ملزمان فرارہوگئے اور پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔