حالات خراب کرکے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش دیوانے کا خواب ہے ،سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے نعرے مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں، ماضی میں ایسے نعروں کو دلیل بنا کر مارشل لاء کو میدان میں آنے کا موقع دیا گیا، ا لیکشن ملتوی کرنے کی سازش کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،انتخابات مقررہ وقت پر ہو کر رہیں گے،جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بشیر بلور کے خاندان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت

منگل 1 جنوری 2013 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالات کو خراب کرکے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش دیوانے کا خواب ہے اور سیاست نہیں ریاست بچاو کے نعرے کوئی انقلاب نہیں بلکہ مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں ، ماضی میں ایسے ہی نعروں کو دلیل بنا کر مارشل لاء کو میدان میں آنے کا موقع دیا گیا۔

وہ منگل کویہاں بلور ہاؤس میں شہید بشیر بلور کی فاتحہ خوانی اور انکے خاندان کے ساتھ تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان اور بلخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کے حالات کو مذید بگاڑا جارہا ہے کہ یہ جواز انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیئے بنایا جاسکے لیکن اس سازش کو کسی طور کامیاب نہیں ہونے دینگے اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہو کر رہیں گے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جب افغانستان اور عراق جیسے ممالک میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو پھر پاکستان میں بھی انتخابات ضرور ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے آئین کوئی بھی راستہ قابل قبول نہیں ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ سیاست نہیں ریاست بچاو کے نعرے مایوس کن ہیں کیونکہ ماضی میں ایسے ہی نعروں کو دلیل بنا کر مارشل لاء کو میدان میں آنے کا موقع دیا گیا ،عوام بہتر جانتے ہیں کہ یہ نعرے کسی طور انقلاب کے لیئے نہیں لگائے جارہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے عوام اپنے ووٹ کا سہی استعمال سہی وقت پر ہی کریں ۔

متعلقہ عنوان :