توقیرصادق نیپال میں ہے ،ہماری ٹیمیں گرفتاری کیلئے پیچھاکررہی ہیں ، توقیرصادق کی اہلیہ اور دو بیٹیاں دس دسمبر سے کھٹمنڈو میں ہیں،کل عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں گا،نئے آئی جی کے نام سے واقف نہیں ،آئی جی پنجاب کاچارج ایڈیشنل آئی جی کے سپرد کرکے رخصت ہوجاؤں گا،آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

منگل 1 جنوری 2013 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ توقیرصادق نیپال میں ہے ،ہماری ٹیمیں انکی گرفتاری کیلئے انکا پیچھاکررہی ہیں ، توقیرصادق کی اہلیہ اور دو بیٹیاں دس دسمبر سے کھٹمنڈو میں ہیں،کل عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں گا،نئے آئی جی کے نام سے واقف نہیں آئی جی پنجاب کاچارج ایڈیشنل آئی جی کے سپرد کرکے رخصت ہوجاؤں گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ کل (منگل) کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں گا۔نئے آئی جی کے نام سے واقف نہیں ہوں۔ آئی جی پنجاب کا چارج ایڈیشنل آئی جی خدابخش اعوان کو سپرد کرکے رخصت ہوجاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق پاکستان میں نہیں ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق وہ کھٹمنڈو میں ہے۔ توقیرصادق کی اہلیہ اور دو بیٹیاں دس دسمبرسے کھٹمنڈو میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ توقیرصادق کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں نیپال بھیج دی گئی ہیں ۔امید ہے کہ جلد ہی توقیر صادق کر گرفتار کرلیں گے۔