پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات رہتی دنیا تک قائم رہیں گے،سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان کی دالبندین پہنچنے پر بات چیت

منگل 1 جنوری 2013 20:47

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات رہتی دنیا تک قائم رہیں گے ، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے ، سعودی عرب پاکستان کی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہر سطح پر تعان جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو تلور کے شکار کیلئے دالبندین پہنچنے پر بات چیت کر رہے تھے۔ گورنر تبوک اپنے خصوصی طیارہ سے دالبندین ایئر پورٹ پہنچے تو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر امان اللہ نوتیزئی اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔سعودی پرنس ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ کیلئے روانہ ہو گئے۔