سندھ سے خسرہ پنجاب میں داخل، صوبے میں خسرہ سے 60بچے جاں بحق، سرکاری طور پر 10کی تصدیق

منگل 1 جنوری 2013 20:47

ڈیرہ غازی خان/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) سندھ سے خسرہ کی وباء پنجاب اور سندھ کی سرحد پر واقع اضلاع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی پہنچ گئی، دونوں اضلاع میں دو روز کے دوران خسرہ اور خناق سے ہلاک بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی خسرہ سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع اب تک صوبے میں خسرہ سے 60کے لگ بھگ بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کررہے ہیں جبکہ سرکاری طور پر 10ہلاکتوں کا اعتراف کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرہ سے سندھ سمیت ملک بھر میں 300 سے زائد بچوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کا رجحان انتہائی کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر والدین کو اس بات کی تنبیہ کرنی چاہئے کہ وہ اپنے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانے کی ذمہ داری نبھائیں۔

متعلقہ عنوان :