طالبان کی پیشکش کاجائزہ لے رہے ہیں، تشدد ترک کردیں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں،طالبان سے مذکرات کیلئے بیٹھیں گے تو ان کے مطالبات بھی دیکھیں گے، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے، وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی میڈیا سے بات چیت

منگل 1 جنوری 2013 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لئے طالبان کی پیشکش کاجائزہ لے رہے ہیں،طالبان تشدد ترک کردیں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں،طالبان سے مذکرات کے لئے بیٹھیں گے تو ان کے مطالبات بھی دیکھیں گے، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاکہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر صوبوں میں سیکیورٹی خدشات پر اظہار کیا ہے چہلم کے موقع پر موبائل فون اور موٹر سائیکل کی بندش کا فیصلہ صوبوں نے کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے طالبان کی پیشکش کاجائزہ لے رہے ہیں ۔ طالبان تشددترک کردیں تو ہم مذکرات کے لئے تیار ہیں ۔امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذکرات کے میز پر بیٹھیں گے توان کے مطالبات بھی دیکھیں گے ۔