میاں محمد نوازشریف اور پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،انتخابی اور سیاسی اتحادسمیت دیگر امور پر مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ،آئندہ چند دنوں تک دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات کی متوقع،ملک کو بچانے کا واحد راستہ ملک میں بروقت شفاف انتخابات ہیں، جو کوئی بھی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا وہ جمہوریت دشمنی کے مترادف ہو گا، (ن)لیگ کو پاکستان کے 18کروڑ عوام کی حمایت حاصل ہے،کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی اور آنے والی حکومت (ن)لیگ او ر پاکستان کے عوام کی ہو گی،میاں نوازشر یف کی وفد سے گفتگو
منگل 1 جنوری 2013 20:47
(جاری ہے)
ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور چند دنوں تک لاہورمیں دونوں رہنماؤ ں کی ملاقات بھی متوقع ہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نوازشریف نے مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف رندھاوا ، مر کزی جمعیت اہلدیث کے حافظ عبد الکر یم ،حافظ اسامہ اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ ملک میں بروقت شفاف انتخابات ہیں اور جو کوئی بھی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا وہ جمہوریت دشمنی کے مترادف ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوشش کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں جو خود کو مقبول سمجھتے ہیں ان کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینا چاہیے اور حکومت میں لانے اورلے جانے کا اختیار صرف اور صرف پاکستان کے عوام کے پاس ہے ۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کو کمزور کرنے والے عناصر اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوں گے اور آئندہ انتخابات میں (ن)لیگ کلین سوئپ کرے گی اور آنے والی حکومت ہمار ی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.