جیکب آباد میں خسرہ پر کنٹرول نہیں ہوسکا، مزید دو بچے جاں بحق

منگل 1 جنوری 2013 20:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) جیکب آباد میں خسرہ پر کنٹرول نہیں ہوسکا، مزید دو بچے جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں خسرہ کی وباء پر کنٹرول نہیں ہوسکا ہے جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے قصبہ عبدالمجید جکھرو میں د وسالہ بچی نور خاتون بنت نثار احمد جاں بحق ہوگئی ہے ،جبکہ قصبہ عبدالعزیز میں 4سالہ بچہ عرض محمد بھی خسرہ کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے، جیکب آباد میں خسرہ کی وباء پر کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔