15 جنوری کو نواز شریف لاڑکانہ کادورہ کریں گے ، میونسپل اسٹیڈیم میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے،ملک بھر میں عوام پریشانیوں اور مصیبتوں میں جکڑے ہوئے ہیں، زردار ی کی پارٹی کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں، اب مسائل سے چھٹکارہ چاہتے ہیں جو اب کھوکھلے نعروں یا پھر بھٹو خاندان کے نام ناجائز استعمال کرکے نہیں حاصل ہو سکے گا، ٹھوس نظرئیے اور اصولوں پر مبنی پالیسیوں اور ملک لوٹنے والوں کے احتساب کی ضرورت ہے ،مسلم(ن) سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ امیر بخش بھٹوکااجلاس سے خطاب

منگل 1 جنوری 2013 20:46

میرپور بھٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) مسلم(ن) سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ امیر بخش بھٹونے کہا ہے کہ 15 جنوری کو نواز شریف لاڑکانہ کادورہ کریں گے ، میونسپل اسٹیڈیم میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے،ملک بھر میں عوام اس وقت پریشانیوں اور مصیبتوں میں جکڑے ہوئے ہیں، زردار ی کی پارٹی کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں، اب مسائل سے چھٹکارہ چاہتے ہیں جو اب کھوکھلے نعروں یا پھر بھٹو خاندان کے نام ناجائز استعمال کرکے نہیں حاصل ہو سکے گا، ٹھوس نظرئیے اور اصولوں پر مبنی پالیسیوں اور ملک لوٹنے والوں کے احتساب کی ضرورت ہے․جو صرف میاں محمد نواز شریف ہی کر سکتے ہیں ۔

وہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جس میں صوبائی نائد صدور، صوبائی جوائنٹ سیکریٹریز، ڈویژن و ضلع لاڑکانہ کے صدور کے علاوہ علاقے کے سینےئر پارٹی رہنماؤں سابق صوبائی وزیر روشن علی پیچوہو، سید حسن محمود شاہ، سردار اظہر خان کماریو، بابو سرفراز جتوئی، قربان علی عباسی، علی نواز خان، ارشاد جونیجو، سید ابراہیم شاہ، محمد صالح لاکھو، سکندر کلہوڑو، ابراہیم ابڑو، شیر خان کھوسہ، حبیب مہیسر، جانی جلبانی، شہزاد بھٹو اور دیگر نے شرکت کی․ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ امیر بخش بھٹو نے اعلان کیا کہ 15 جنوری 2013 بروز منگل قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف لاڑکانہ تشریف لا رہے ہیں․ جہاں دوپہر12 بجے نوڈیرو شہر کے میونسپل اسٹیڈیم میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے․ نوابزادہ امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ ملک بھر خصوصا سندھ میں خاص طور پر لاڑکانہ ضلع کے عوام اس وقت پریشانیوں اور مصیبتوں میں جکڑے ہوئے ہیں․ زردار ی کی پارٹی کو ووٹ دے کر وہ بہت پچھتا رہے ہیں اور اب مسائل سے چھٹکارہ چاہتے ہیں جو اب کھوکھلے نعروں یا پھر بھٹو خاندان کے نام ناجائز استعمال کرکے نہیں حاصل ہو سکے گا․ اس لئے ٹھوس نظرئیے اور اصولوں پر مبنی پالیسیوں اور ملک لوٹنے والوں کے احتساب کی ضرورت ہے․جو صرف میاں محمد نواز شریف ہی کر سکتے ہیں․ امیر بخش بھٹو نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں․ جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی گذارش کی کہ وہ اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے سرگرم ہوجائیں․ امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ یہ جلسہ تبدیلی اور روشن مستقبل کے سورج کی پہلی کرن ثابت ہوگا جس کا اثر نہ صرف اس حلقے یا ضلع پر بھی ہوگا بلکہ ملک بھر تک اس کے اثرات جائیں گے۔