چنیوٹ،فقرے کسنے پر فائرنگ، تعزیہ لائسنسدار سمیت2افرادجاں بحق، ایک زخمی

منگل 1 جنوری 2013 20:46

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) فقرے کسنے پر فائرنگ تعزیہ لائسنسدار سمیت2افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شوری پیپلی میں سالانہ مجلس عزا ہورہی تھی جس کے لیے راستے بند کردیئے گئے اور سیکورٹی کے لیے مقامی مذہبی تنظیم کے افراد کے ہمراہ انسپکٹر غلام عباس سگل کھڑے تھے اسی اثناء علاقے کار ہائشی اور سابق ناظم ذوالفقار جٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں سے گزرنے لگے تو سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روکا اور دہشت گردکہتے ہوئے پولیس کو اس کی تلاشی لینے کے لیے کہا جس پر ذوالفقار جٹ نے اپنا تعارف کرایا اور کہاکہ اس کا گھر بھی ساتھ ہی ملحقہ گلی میں ہے جس پر پولیس نے اسے جانے کی اجازت دے دی لیکن مقامی سیکورٹی گارڈوں نے دوبارہ فقرے کسے جس ذوالفقار جٹ اور اس کے ساتھیوں نے جوابی فقرے کسے اور دونوں گروپو ں میں تلخ کلامی ہوگئے تو مقامی سیکورٹی گارڈوں کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی اسی دوران دونوں گروپوں کیطرف سے فائرنگ شروع ہوگئی اور اس کے نتیجہ میں لائسنسدار تعزیہ نمبر 7مختار عرف تاؤ،ذیشان بٹ اور معظم علی زخمی ہوگئے جنہیں فی الفوز فیصل آباد الائیڈ ہسپتال پہنچایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مختار عرف تاؤ دم توڑ گیا جبکہ باقی دو کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک زخمی معظم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گیا۔شیعہ عالم قاضی غلام مرتضی نے ختم نبوت چوک میں اجتجاج کے دوران زخمی کے دم توڑنے کا اعلان کیا تو عوام ڈھاریں مار مار کر رونے لگے۔ واقعہ کے بعد شہر بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے اور مقامی مذہبی گروپ کی طرف سے مساجد میں اعلانات شروع کردیئے گئے جس کے بعد جلوس نکالے گئے اور گذشتہ روز شہر بھر پولیس کی بھاری نفری گشت کرتی رہی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارنے شروع کردیئے اور مقدمہ درج کرلیا ہے بعض علاقوں میں مقامی مذہبی گروپ کی طرف سے نکالے جانیوالے جلوس سے توڑ پھوڑ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مختار عرف تاؤ کو قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے ۔

حالات کی کشیدگی کی وجہ سے شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری بھی تاحال تعینات ہے ۔انکی ہلاکت کے خلاف چنیوٹ میں مکمل شٹرڈاون رہا تمام کاروباری مراکز بند رہے۔اور کوئی کاروباری علاقہ نہیں کھلا۔اور شہر میں خوف و ہراس پھیلا رہا۔ڈی پی او رائے ضمیر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی نوید مرتضے چیمہ کو معطل کرکے غلام عباس سگل کوایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :