کراچی،عائشہ منزل کےقریب دھماکہ،2 افراد جاں بحق، 40افراد زخمی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل،دھماکے سےمتعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا

منگل 1 جنوری 2013 20:05

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے سےمتعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کراچی کےعلاقے عائشہ منزل پر سات بجکر دس منٹ پر بس کےقریب دھماکہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکہ خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور زخمیوں کو عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرےمیں لےلیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازنمائش چورنگی تک سنی گئی۔ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے ساتھ ہی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ عائشہ منزل،کریم آباداوراطراف کےعلاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں مین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کرلیا گیا۔ دھماکے کی جگہ متعدد موٹرسائکلیں پڑی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :