پی ایم ڈی سی کا موجودہ چیئرمین ندیم اکبر اور بریگیڈیئر عجائب چور ہیں، جس کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے ہاتھ ڈالتے ہیں وہ واویلا شروع کر دیتا ہے،پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کی رو سے میں نہ تو صدر بن سکتا ہوں نہ ہی بننا چاہتا ہوں، مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی خصوصی بات چیت

منگل 1 جنوری 2013 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ پی ایم ڈی سی کا موجودہ چیئرمین ندیم اکبر اور بریگیڈیئر عجائب چور ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی این پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں جس کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے ہاتھ ڈالو وہ واویلا شروع کر دیتا ہے اور آپ کو ہٹوا کر رہتا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کی رو سے میں نہ تو صدر بن سکتا ہوں اور نہ ہی بننا چاہتا ہوں۔ پی ایم ڈی سی تیسرے درجے کے نجی ہسپتالوں کو بھی کلین چٹ دے دیتی ہے۔ پی ایم ڈی سی کے موجودہ چیئرمین ندیم اکبر اور بریگیڈیئر عجایب سب سے بڑے چور ہیں جو کروڑوں اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :