پی بی ایف کے صدر داودخان بھٹو کیخلاف نیب اور وزارت بین الصوبائی رابطہ میں کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے۔ باکسنگ کا ہڑپ کیا گیا پیسہ واپس لاکر قومی باکسرز کی بہتری پرخرچ کیا جائے گا،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اکرم خان کی پریس کانفرنس

منگل 1 جنوری 2013 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اکرم خان نے کہا ہے کہ پی بی ایف کے صدر داودخان بھٹو کیخلاف نیب اور وزارت بین الصوبائی رابطہ میں کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے۔ باکسنگ کا ہڑپ کیا گیا پیسہ واپس لاکر قومی باکسرز کی بہتری پرخرچ کیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر قمر الدین شیخ، پی بی ایف کے خازن علی اکبرشاہ اور غلام حسین پٹنی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم خان نے کہا کہ جب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غیرقانونی الیکشن کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا تھا تو اس کا احترام سب پر فرض تھا لیکن دودا بھٹو نے عدالتی حکم نامے کو نہ مانتے ہوئے پانچ افراد کے ساتھ خود کو صدر اور اقبال حسین کو سیکریٹری شپ کا فرضی عہدہ دے کر عدالت کے احکامات کی دھجیاں اڑائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئبا نے صدر کو تمام امور سیکریٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کے ساتھ مل کر طے کرنیکی ہدایت کی تھی لیکن دودا بھٹو نے آئبا کے احکامات کو نظر انداز کیا اور آئبا کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ اکرم خان نے کہا کہ فیڈریشن کے فنڈز کے غلط استعمال پر وہ صدر دودا بھٹو کے خلاف کھڑے ہوئے۔ دودا پر ساڑھے تین کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ باکسنگ کے آدمی ہیں اور انہوں نے آج تک ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ سترہ سال تک سابق صدر انور چوہدری کے ساتھ کام کیا اگر وہ چور ہوتے تو انور چوہدری انہیں باہر پھینک دیتے۔

متعلقہ عنوان :