برسبین انٹر نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ، اٹلی کی سارہ ایرانی اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوی ٹووا شکست کے بعدایونٹ سے باہر

منگل 1 جنوری 2013 19:25

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) اٹلی کی سارہ ایرانی اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوی ٹووابرسبین انٹر نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعدایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری ایونٹ کے دوسرے پہلے راؤنڈ میں سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچوا نے اٹلی کی سارہ ایرانی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 ، 6-1 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے ہرادیا۔ ایک اور میچ میں روس کے پاؤلیچنکوا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کرایونٹ سے باہر کردیا۔

متعلقہ عنوان :