ورن فلینڈر انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرینگے

منگل 1 جنوری 2013 19:14

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ورن فلینڈر انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد آج نیوزی لینڈ کیخلاف شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرینگے، ورن فلینڈر چند روز قبل ایک میچ کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکا ر ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم سمتھ نے کہاکہ ورن فلینڈرنے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیاہے جس کے بعد امکان ہے کہ وہ آج شروع ہونیوالے میچ میں شرکت کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں گریم سمتھ نے کہاکہ وہ کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرینگے۔