نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف کوئی بھی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی

منگل 1 جنوری 2013 19:14

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاآغاز آج کیپ ٹاؤن میں ہورہاہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکاآغاز1929ء میں کیا تھا جبکہ کیوی ٹیم اب تک جنوبی افریقہ کیخلاف کوئی بھی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف آخری مرتبہ2004ء میں آکلینڈ میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف اس کی سرزمین پر 1994 میں سنچورین میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میں فتح سمیٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :