پاکستانی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی نگاہیں اس وقت سیریز جیتنے پر مرکوز ہیں، کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں،ایڈنزگارڈن کا گراؤنڈ ہمیشہ سے میرے لئے خوش قسمت رہا ہے،بھارت کے خلاف سیریز کو ہر حال میں جیتنا چاہتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 1 جنوری 2013 19:14

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی نگاہیں اس وقت سیریز جیتنے پر مرکوز ہیں، کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ کولکتہ ایڈنزگارڈن کا گراؤنڈ ہمیشہ سے میرے لئے خوش قسمت رہا ہے، میری بھرپور کوشش ہوگی کہ میں وہاں ایک اور سنچری بناؤں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ میچ کی طرح اگلے میچ میں بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔ تمام کھلاڑی اس وقت متحد ہیں اور بھارت کے خلاف سیریز کو ہر حال میں جیتنا چاہتے ہیں جس کیلئے کھلاڑی دل لگا کر محنت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :