پیر پگارا کی قیادت میں پاکستان میں انقلابی تبدیلی آئے گی،ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا، پیر پگارا خاندان ہمیشہ ملکی سیاست میں اہم کردار رہے ہیں، فنکشنل لیگ سیاست کی یونیورسٹی ہے، سیاست دان اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کئے بغیر سیاست میدان میں اپنا کھیل پیش نہیں کرسکتے،مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل کے رکن لیاقت گل حسن منگی کی گفتگو

منگل 1 جنوری 2013 19:14

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل کے رکن لیاقت گل حسن منگی نے کہا ہے کہ پیر پگارا کی قیادت میں پاکستان میں انقلابی تبدیلی آئے گی اورملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا پیر پگارا خاندان کا ہمیشہ ملکی سیاست میں اہم کردار رہے ہیں اور فنکشنل لیگ سیاست کی یونیورسٹی ہے سیاست دان اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کئے بغیر سیاست میدان میں اپنا کھیل پیش نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ 2013کا سال الیکشن کا سال ہے کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کر دے آنے والے الیکشن میں فنکشنل لیگ ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کر کے عوامی طاقت سے بھر پور کامیابی حاصل کر یگی ،انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگنے ہمیشہ عوامی مفادات کیلئے اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں اہم کردارادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا ہر باشندہ فنکشنل لیگ کے قائد پیر پگارا کی روحانی شخصیت سے متاثر ہو کر فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر کے فنکشنل لیگ کو مزیدمظبوط و مستحکم کر رہا ہے موجودہ حکومتی کی ناقص پالیسیوں سے ملک کو کئی سنگین بحرانوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے اور ان مسائل سے نجات حاصل کرنے کیلئے ملک کی غریب عوام کی نگاہیں فنکشنل لیگ کے قائد پیر پگارا کی جانب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نیو پنڈ کی ابڑو برادری کے معززین منور ابڑو،شاہد ابڑو کی قیادت میں برادری کے دیگر معززین کے ہمراہ پاکستان مسل لیگ فنکشنل میں شمولیت کرنے کے موقع پر معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سجاد علی عباسی ، آغا طاہر مغل ، دلاور خان ، علی اکبر ناریجو و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :