ریکروٹ اپنی محنت کی بناء پر جسمانی تربیت، ہتھیاروں کی سکھلائی اور پیشہ وارانہ تربیت جیسے کٹھن مراحل سے گزرنے کے بعد مجاہد بن کر وطن عزیز کے پاسبانوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں، بدلتے ہوئے حالات میں ہمیں بیرونی خطرات کے علاوہ اندرونی محاذ پر ہمہ وقت مستعد اور چاک و چوبند رہنے کی ضرورت ہے،یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنے آپ کو نئے حالات کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کریں ،ڈاریکٹر جنرل سپلائز اینڈ ٹرانسپو ر ٹ میجر جنرل ارشد محمود کاریکروٹوں کی تقریب حلف برداری سے خطاب

منگل 1 جنوری 2013 19:13

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) ڈاریکٹر جنرل سپلائز اینڈ ٹرانسپو ر ٹ میجر جنرل ارشد محمود نے کہا ہے کہ ریکروٹ اپنی محنت کی بناء پر جسمانی تربیت، ہتھیاروں کی سکھلائی اور پیشہ وارانہ تربیت جیسے کٹھن مراحل سے گزرنے کے بعد مجاہد بن کر وطن عزیز کے پاسبانوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں،ہماری کور کے جوانوں نے پچھلے چند سالوں میں موجودہ آپریشن میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور اعلیٰ تربیت کا ثبوت دیا، بدلتے ہوئے حالات میں ہمیں بیرونی خطرات کے علاوہ اندرونی محاذ پر ہمہ وقت مستعد اور چاک و چوبند رہنے کی ضرورت ہے،یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنے آپ کو نئے حالات کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کریں،حثیت ایک ٹیکنیکل کور ہماری ترجیحات میں سرفہرست پیشہ وارانہ کارکردگی کو بہتر بنانا ہونا چاہیے، آپ کے سامنے ایک روشن مستقبل اور ایک چیلنج ہے اس چیلنج کو قبول کریں اور وطن عزیز کی حفاظت کا بیڑہ اُٹھائیں۔

(جاری ہے)

وہ آرمی سپلائی کور (ASC)سنٹر نوشہرہ میں ریکروٹوں کی تقریب حلف برداری اور پاسنگ آؤ ٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل ارشد محمود، ڈاریکٹر جنرل سپلائز اینڈ ٹرانسپورٹ تھے۔پریڈ گراؤنڈ پہنچنے کے بعد ریکروٹوں کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اوراُنھوں نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ میجر جنرل ارشد محمود نے اس موقع پر پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی محنت کی بناء پر آج اپنی جسمانی تربیت، ہتھیاروں کی سکھلائی اور پیشہ وارانہ تربیت جیسے کٹھن مراحل سے گزرنے کے بعد مجاہد بن کر وطن عزیز کے پاسبانوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

ہماری کور کے جوانوں نے پچھلے چند سالوں میں موجودہ آپریشن میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور اعلیٰ تربیت کا ثبوت دیا ہے۔آج کے بدلتے ہوئے حالات میں ہمیں بیرونی خطرات کے علاوہ اندرونی محاذ پر ہمہ وقت مستعد اور چاک و چوبند رہنے کی ضرورت ہے اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنے آپ کو نئے حالات کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کریں ۔ بحثیت ایک ٹیکنیکل کور ہماری ترجیحات میں سرفہرست پیشہ وارانہ کارکردگی کو بہتر بنانا ہونا چاہیے۔

آپ کے سامنے ایک روشن مستقبل اور ایک چیلنج ہے اس چیلنج کو قبول کریں اور وطن عزیز کی حفاظت کا بیڑہ اُٹھائیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل ارشد محمود نے کورس میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹوں میں انعامات تقسیم کیے ۔تقریری مقابلے میں اول پوزیشن ریکروٹ ایس ایم ایس آ فتاب حسین نے حاصل کی ،پی ٹی میڈل ریکروٹ اے ٹی عبد الرحمن ، WTمیڈل ریکروٹ ایس ایم ایس محمد شفیق مختار، میپ ریڈنگ میڈل ریکروٹ ایم ٹی محمد عمران ، کورس کے دوران مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کر کے Over Allتھرڈ پوزیشن حاصل کرکے کمانڈنٹ سلور میڈل ریکروٹ ایم ٹی عثمان علی نے حاصل کیا ، سکینڈ پوزیشن حاصل کر کے ڈی جی ایس اینڈ ٹی گولڈ میڈل ریکروٹ محمد عمران نے حا صل کیا، کورس کے بہتر ین ریکروٹ ایس ایم ایس محمد شفیق نے کرنل کمانڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں مہمانِ خصوصی کا پریڈ گراؤنڈ پہنچنے پر سنٹر کمانڈنٹ بریگیڈئیر افتخار احمد نے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :