ایبٹ آباد ،گلیات میں برف باری سے بند ہونے والی سڑکیں تاحال نہ کھولی جا سکیں، بجلی پانچ روز سے بند

منگل 1 جنوری 2013 19:13

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) گلیات میں برف باری کی وجہ سے بند ہونے والی سڑکیں تاحال نہ کھولی جا سکی ہیں اور بجلی بھی پانچ روز سے بند ہے ۔

(جاری ہے)

گلیات کی نواحی یونین کونسلوں کے درجنوں افراد نے گزشتہ روز بجلی اور بند سڑکوں کی بحالی کیلئے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دو روز میں لنک روڈ سے برف ہٹا کر روڈ ٹریفک کیلئے بحال کر دئیے جائیں اور بجلی فوری طور پر بحال کی جائے ۔

جی ڈی اے کی سست روی کی وجہ سے مری روڈ بھی جگہ جگہ سے بند ہے ایبٹ آباد سے ایوبیہ تک مری روڈ کو بھی فوری طور پر کھولا جائے ۔رابطہ سڑکیں بند ہونے سے نواحی علاقوں میں اناج کی قلت پیدا ہو چکی ہے لوگ بمشکل میلو پیدل صفر کر کے شہری آبادی تک پہنچ رہے ہیں اور وہاں سے خریداری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے سامان لے جا رہے ہیں ۔روڈ اور بجلی کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :