فیصل آباد، صنعتوں کی بجلی 9 روز بعد بحال، گیس تاحال بند

منگل 1 جنوری 2013 19:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) فیصل آباد کی صنعتوں کو نو روز بعد بجلی کی فراہمی تو بحال کر دی گئی لیکن گیس کی سپلائی بند ہونے کے باعث بیشتر کارخانوں میں پیداواری عمل معطل ہے۔

(جاری ہے)

نو روز پہلے جن سینتالیس بڑے صنعتی اداروں کو بجلی کی فراہمی معطل کی گئی تھی، وہ گزشتہ رات وزیر اعظم کی ہدایت پر بحال کر دی گئی ہے تاہم سات سو سے زائد کارخانوں کو پانچ ہفتوں سے گیس کی فراہمی بند ہے، جس کی وجہ سے اب بھی شہر میں بڑے پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

بیشتر فیکٹری مالکان نے گیس کے متبادل ذرائع کا استعمال شروع کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود سینکڑوں کارخانے بند پڑے ہیں اور بڑی تعداد میں مزدور بیروزگار ہیں۔۔ صنعتی مالکان کا کہنا ہے کہ بھاری مالیت کے برآمدی آرڈرز منسوخ ہو چکے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرے اور فوری طور پر گیس کی فراہمی بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :