سال نو،سٹیٹ بینک اور اس کے تمام دفاترعام لین دین کیلئے بند رہے

منگل 1 جنوری 2013 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء)سٹیٹ بینک اور اس کے تمام دفاتر بدھ کو عام لین دین کیلئے بند رہے۔ سٹیٹ بینک نے نئے سال 2013ء کے پہلے دن بینک تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام بینک اور ایس بی پی بیکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہے تاہم بینکوں کے عملہ نے معمول کے مطابق کام کیا۔