ایک اوردو کے بعد 5 روپے مالیت کا کرنسی نوٹ ماضی کا حصہ بن گیا

منگل 1 جنوری 2013 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء)سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اوردو کے بعد 5 روپے مالیت کا کرنسی نوٹ ماضی کا حصہ بن گیا ۔بینکوں میں بھی 5 روپے مالیت کے اس نوٹ کی واپسی کاعمل بند کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

5روپے مالیت کا کرنسی نوٹ گزشتہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے بند کر دیاگیاتھا اور عوا م کو یہ نوٹ 31 دسمبر 2011ء تک واپس کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم عوامی مطالبہ پر یہ نوٹ واپس کرنے کی میعاد میں 31 دسمبر 2012 ء تک توسیع کی گئی تھی ۔بدھ سے نوٹ ناقابل استعمال ہو گیا ہے تاہم 5 روپے مالیت کا سکہ بدستور چلتا رہے گا۔