چنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی بھارتی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا

منگل 1 جنوری 2013 19:11

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) بھارت میں کھیلے جانیوالے چنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی بھارتی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی کھلاڑیوں کو سنگلز اورڈبلز کے مقابلوں میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ چنائی میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں جاپان کے جو سیوڈا نے روس کے ایونگی ڈونسکی کیخلاف کھیلے جانیوالے میچ میں6-1اور6-2سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے ایک اور میچ میں سلوینیا کے الیجزبیڈن نے پرتگال کے جو سوسا کیخلاف کھیلے جانیوالے میچ میں6-3اور6-2سے کامیابی حاصل کی۔ بھارتی کھلاڑی یوکی بھامبری کوایونٹ کے پہلے میچ میں ہالینڈ کے روبن ہاس کے ہاتھوں7-5اور6-3 کے سکور سے شکست کا سامنا کر ناپڑا۔ فرانس کے ایڈورڈ راجر نے روس کے اینڈرے کزنٹسو کو 6-3اور6-4سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے ڈبلز مقابلے میں بھارت کے صنم سنگھ اور وشنو وردھان کو فرانس کے سٹانلاس واورنکا اور سوئٹز رلینڈ کے بینٹ پیری نے 2-6،7-5اور7-10سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :