عثمان خواجہ ایک اچھا کھلاڑی ہے،آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا جائے تو وہ اچھا کھلاڑی ثابت ہو سکتاہے،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کوئنز لینڈ کے کوچ ڈیر ن لیہمن

منگل 1 جنوری 2013 19:11

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کوئنز لینڈ کے کوچ ڈیر ن لیہمن نے کہاکہ عثمان خواجہ ایک اچھا کھلاڑی ہے اگر اس کوآسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا جائے تو وہ اس کیلئے ایک اچھا کھلاڑی ثابت ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

عثما ن خواجہ جو سری لنکاکیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے کپتان مائیکل کلارک کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ ہیں کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن لیہمن نے کہاکہ اگر انہیں آئندہ سال دورہ بھارت کیلئے مائیکل ہسی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیاجائے تو وہ اس پوزیشن پر مفید کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔

26سالہ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے6ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں کو ٹیم سے اس لئے ڈراپ کیا گیا کہ انہیں اپنی تکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈیرن لیہمن نے کہاکہ میں عثمان سے خاصا متاثرہوا ہوں آسٹریلوی بورڈ کو چاہیے کہ وہ انہیں ٹیم میں شامل کرے ۔

متعلقہ عنوان :