سال 2012 ء پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں یادگار رہا

منگل 1 جنوری 2013 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) سال دو ہزار بارہ پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں یادگار رہا، دنیا کی نمبرون ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ وعدوں کے باوجود بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے سے اس سال بھی بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ممکن نہ ہو سکی۔ دو ہزار بارہ میں پاکستان نے مجموعی طور پر چھ ٹیسٹ کھیلے، گوروں کے خلاف یو اے ای میں سیریز کھیلی، جس میں پاکستان کے اسپئن اٹیک سعید اجمل اور عبدالرحمان کا جادو سر چڑھ کر بولا۔

۔

(جاری ہے)

پاکستان نے انگلینڈ کو تینوں ٹیسٹ میں شکست دے کر کے سیریز میں کلین سویپ فتح سمیٹی اور پاکستان کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کی۔ دورہ سری لنکا کے دوران کھیلے جانیوالے تین ٹیسٹ میچز میں سے دو ڈرا رہے جبکہ ایک میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی کرکٹرز نے دو ہزار بارہ میں کم ٹیسٹ کھیلنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ زیادہ ٹیسٹ نہ ملنے کی وجہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونا ہے۔ سال دو ہزار بارہ بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے بغیر گذر گیا، برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی تھی مگر وہ بھی نہ آ سکے۔

متعلقہ عنوان :